ایران کے دارالحکومت تہران میں آگ لگنے کے بعد کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچھہتر ہوگئی ہے،ایرانی حکام کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں پینتالیس فائر ٹائٹرز شامل ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تہران کی سترہ منزلہ عمارت میں لگی آگ بھجانے کے لئے کوشش جاری تھی،کہ انسی سو ساٹھ میں بنائی گئی بلڈنگ زمین بوس ہوگئی، کثیر المنزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ایرانی حکام کے مطابق عمارت گرنے سے پچاس سے زائد فائرفائٹرزلاپتہ ہوگئے تھے۔عمارت کے ملبے تلے کئے افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں، عمارت گرنے کے بعد ہرطرف دھوئیں اور مٹی کے بادل چھاگئے تھے۔