پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کوچ شہنازشیخ نے ورلڈہاکی لیگ میں ٹیم کی شرمناک شکست کی وجہ سہولیات کی کمی اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کو قرار دے دیا۔
ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے ورلڈہاکی لیگ میں بدترین شکست کے اسباب جاننے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ۔20صحفات پر مشتمل رپورٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ مالی مسائل کوقرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں مقررہ وقت پر نہیں جاسکے جس کی وجہ سے 5میچز مس ہوگئے اور کھلاڑی کنڈیشنز سے پوری طرح واقف ناہوسکے جب کہ مالی اورنفسیاتی مسائل نے کھیل پر منفی اثر ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں قومی ٹیم کے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور ٹورنامنٹ میں گول کرنے کی شرح صرف 20فیصد رہی۔
سیکرٹری وزارت بین الاصوبائی رابطہ اعجازچودھری کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اختر رسول، سیکرٹری رانا مجاہد اور کپتان محمد عمران بھی پیش ہوئے۔