ود?ول?نگ ???س،وز?راعل?? پنجاب ?ا نارو? م?? وز?راعظم س? رابط?

222

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ناروے میں موجود وزیراعظم میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا اور تاجروں کی جانب سے 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کے مطالبے سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے تاجروں کےمسائل کےحل کےلیےترجیحی بنیادوں پراقدامات کریں گے۔