پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

222

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سفیروں کے عشائیے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کاکہناہے کہ ٹرمپ نے نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو کا تفصیل اور خوشگوار انداز میں ذکر کیا۔جلیل عباس جیلانی نے  کہا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے خیرسگالی کے الفاظ ادا کی۔