کراچی، زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.28 فیصد کا اضافہ

129

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق 13جنوری 2017ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 51.3 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18.361 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 18.309 ارب ڈالر تھے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23.192 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔