خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر احتساب کمیشن نے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے متعدد شکایات پر صوبائی کابینہ کے اہم رکن اور بااثر وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ضیاء اللہ آفریدی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بااعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور انہیں کابینہ میں خاص اثرو رثوق حاصل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر پر کرپشن کے علاوہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور عہدے کو ذاتی مقاصدکے لیے استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب کمیشن نیب کا نیب سے کوئی تعلق نہیں اور یہ آزاد حیثیت میں کام کرتا ہے۔یہ ادارہ خیبرپختونخوا حکومت کا اپنا بنایا گیا ادارہ ہے ۔