سڈنی، ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی فٹ قرار

145

سڈنی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر جان پڑگئی۔ انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کو فٹ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ انجری کے مسائل کے سبب اظہر علی دو میچز میں ٹیم کی قیادت نہیں کر سکے تھے ۔ تاہم سڈنی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد کپتان اظہر علی کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور اب وہ چوتھے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے۔ گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز جاری ہے جب کہ اب تک کھیلے جانے والے تین میچز میں سے دو میچز میزبان ٹیم جب کہ ایک مہمان ٹیم نے جیتاہے۔ کینگروز کو شاہینوں پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔