امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 177 واقعات پیش آئے جن میں 46 افراد ہلاک اور ا108 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں کچھ بچے اور نوجوان بھی ہیں ۔
سال 2017کے آغاز سے 18 جنوری تک امریکہ میں فائرنگ کے 2820 واقعات پیش آچکے ہیں کہ جن کے نتیجے میں 751 افراد ہلاک اور 1447 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ امریکہ بھر میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات کو ایک خود مختار ادارہ اکٹھا کرتا ہے ۔ اور یہ اعداد و شمار اسی ادارے کی رپورٹ کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں ۔