خام تیل کی قیمتوں میں 3فیصد اضافہ

120

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یو ایس کروڈ کے تحت فروری کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں 2.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 52.88 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ مارچ کیلئے قیمتوں میں 2.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے سودے 53.54 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

برینٹ کروڈ کے تحت قیتموں میں 2.9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اورمستقبل کے معاہدے 55.72 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ مبصرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب پہلے ہی 1.5ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کرچکا ہے۔