اٹلی میں بس حادثے میں 16افراد ہلاک

193

اٹلی کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اٹلی کے شہر ویرونا کے قریب موٹر وے پربس میں آگ اْس وقت لگی جب وہ سڑک کے کنارے پر رکھی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس میں ہنگری کے ایک سکول کے 15 سے17 برس کے ٹین ایجرز سوار تھے۔ بس اٹلی کا سیاحتی دورے پر تھی۔ اطالوی پولیس کے مطابق نصف شب کو پیش آنے والے اس حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔