دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، راجر فیڈرر، اینڈی مرے اور رچرڈ گیسکوئٹ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
رنچ اوپن چیمپئن واورینکا کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پلیئر مرین کلچ کو 6-4، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں سوئس سٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر نے شاندار کھیل کی بدولت حریف فرانسیسی پلیئر جائلز سیمن کو 6-3، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے وکٹر پوسپیسل کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
گیسکوئٹ نے واورینکا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، گیسکوئٹ نے واورینکا کو 6-4، 4-6، 3-6، 6-4 اور 11-9 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔