وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے روس میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بھارتی حکومت کی خواہش پر ہو رہی ہے ۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس میں نواز مودی ملاقات بھارتی حکومت کی خواہش پر ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایک ملاقات میں سال بھر کے دکھ دور نہیں ہو سکتے ۔ ایک سال کے دوران ورکنگ باؤنڈری پر بہت کچھ ہوا بہت ساری شہادتیں بھی ہوئیں ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا دنیا بدل رہی ہے پاکستان اور بھارت ذمے دار ممالک ہیں ۔
پرویز رشید کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں دلی سرکار کی چلتی ہے نہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی ، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے خلاف روز احتجاج ہوتا ہے اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بھارتی فوج کے خلاف ہرروز مظاہرے کرتے ہیں ۔