وا?گ? بار?رخود?ش د?ما??،مز?د 3ملزمان گرفتار،پول?س

187

لاہور پولیس نے واہگہ بارڈر خودکش دھماکے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تینوں ملزمان کو گرفتار ساتھی کی نشاندہی پر پکڑا گیا ۔

لاہور پولیس نے واہگہ بارڈر خودکش دھماکے کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو ان کے پہلے سے گرفتار ساتھی کی نشاندہی پر پکڑا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے خودکش حملہ آور کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی تھی ۔ پولیس نے مزید تفتیش کے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ واضح رہے 3 نومبر 2014 کو واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 55 افراد شہید جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔