ر?اض:سابق وز?رخارج? سعودالف?صل انتقال ?ر گئ?  

168

سابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعودالفیصل 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ سعود الفیصل 2 جنوری 1940 کو طائف میں پیدا ہوئے تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودالفیصل کے انتقال سے دونوں ممالک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں۔

سابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کر گئے ۔ شہزادہ سعود الفیصل کو 1975 میں سعودیہ کا وزیرخارجہ تعینات کیا گیا تھا ۔ وہ اس عہدے پر 40 سال تک تعینات رہے ۔ سعودالفیصل کو سب سے لمبے عرصے تک وزیرخارجہ رہنے کا اعزاز حاصل تھا ۔ سعود الفیصل کی عمر 75 سال تھی ۔ شہزادہ سعود الفیصل سعودی عرب کے سابق بادشاہ  شاہ فیصل کے بیٹے تھے ۔ شہزادہ سعود الفیصل 2 جنوری 1940 کو طائف میں پیدا ہوئے ۔ سعودالفیصل کو 7  زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

وزیراعظم نواز شریف نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعود الفیصل کے انتقال سے دونوں ممالک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں ۔ وزیراعظم نوا زشریف کا کہنا ہے سعود الفیصل پاکستان کے عظیم دوست اور خیرخواہ تھے ۔