ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول نے کراچی کی عوام کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ بارشوں کانیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے اور کراچی میں منگل اوربدھ کے روز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹرغلام رسول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کاسلسلہ جنوب سے شروع ہو رہا ہے بارشوں کاتیسرا سلسلہ کےپی،بالائی اورشمالی علاقوں کی طرف فوکس کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ پیرسےجمعرات تک کےپی گلگت بلتستان اور کشمیرکےاکثرمقامات پروقفےوقفےسےبارشیں ہونگی۔
ڈاکٹرغلام رسول کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی خشک سالی ختم کرنے کیلیے یہ بارشیں اہم ہیں اور موسم سرماکا تیسراسلسلہ برفباری سے زیادہ بارشوں پرفوکس کرےگا جب کہ کراچی میں منگل اوربدھ کومعمولی بارش ہو سکتی ہے۔