بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ریل حادثہ میں27مسافر ہلاک اور100 زخمی ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہفتے کو رات گئے پیش آیا جب ایک ٹرین جگدالپور سے پھونیشور کی جانب جا رہی تھی۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ وزیاناگرم ضلعے میں کونیرو سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثہ میں32 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ،بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ یاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔بھارت میں ریلوے کا نظام پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔