ہالینڈ میں 72 ملین ڈالر کی ڈکیتی

150

ہالینڈ میں 12 برس قبل کی گئی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں 12 برس قبل کی گئی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

فروری2005 میں ڈاکوؤں نے شیپول ہوائی اڈے کے انتہائی سکیورٹی والے مقام سے بہتر ملین ڈالر مالیت کے ہیرے اور جواہرات لوٹ لیے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ 5 مردوں اور2 خواتین کو 20اور21 جنوری کو مختلف چھاپوں کے دوران ایمسٹرڈیم اور ہسپانوی ساحلی شہر ویلنیسا سے حراست میں لیا گیا ہے۔