امریکی ریاست میں طوفان 4 افراد ہلاک ، 50 زخمی

190

امریکی ریاست مسی سپی میں طوفان اوربگولوں کے باعث 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ریاستی گونر نے ایمر جنسی کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو شدید طوفان اور بگولوں کی زد میں آکر ریاست مسی سپی کے علاقے ہیٹیزبرگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ ریاست ٹیکساس ،لوزیانا،جارجیا اور البامہ میں گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔مسی سپی ایمرجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 50 زخمی افراد کو ہسپتال مین منتقل کیا گیا ہے۔انہون نے کہا کہ صرف ہیٹیزبرگ میں 200 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ریاست کے گورنر نے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔