ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلارجحان

127

ایشیائی حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تجارتی سرگرمیوں میں ملا جلارجحان رہا۔

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کی ابتداء مندی سے ہوئی،بنچ مارک نکئی 255 انڈیکس 0.99 فیصد یا 184.64پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18,948.27پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں 1.04 فیصد ڈاؤن کے ساتھ1517.57 پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ سٹاک کے مرکزی ہینگ سینگ انڈ کس کی شیئرز پرائس میں 0.06 فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس22,898.96 پر بند ہوا،دوسری طرف شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.34فیصد یا 10.47 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31 ہزار کی سطح پر جبکہ شنزن انڈیکس 0.81 فیصد یا 15.33 پوانٹس کے اضافے کے ساتھ 1901.11 پر بند ہوا۔ وال سٹریٹ میں حصص کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ۔