ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

190

ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو کمی ریکارڈ کی گئی ۔

سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج کی فیوچر ٹریڈینگ میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی(ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 11 سینٹ کی کمی کے ساتھ 53.11 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کی سپلائی 7 سینٹ کی کمی کے ساتھ55.42 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔

دو سری جانب ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں جاپانی ین کے مقابلے میں 1.1 فیصد کمی آئی جس کی وجہ امریکاکے نئے صدر ڈونلد ٹرمپ کی تقریر بتائی جاتی ہے۔

ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 113.435ین رہی جبکہ یورو کے تبادلے 4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0746ڈالر میں ہوئے۔میکسیکن پیسوز 21.44 فی ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔