دھونی کو ون ڈے میں دنیا کا 15واں بلے باز بننے کیلئے 10 رنز درکار ہیں۔
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے کرکٹ میں سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 10 رنز کی ضرورت ہے۔
اروندا ڈی سلوا نے 308 میچز میں 9284 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ایم ایس دھونی 286 میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط سے 9285 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا اننگز کا بہترین سکور 183 ناٹ آؤٹ ہے۔