یووراج سنگھ مارون اتاپتو سے آگے نکل گئے

206

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں مارک وا اور مارون اتاپتو کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 45 رنز بنائے، اس طرح ان کے ون ڈے میں رنزوں کی تعداد 8539 ہوگئی ہے جس میں 14 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا نے 8500 جبکہ سابق سری لنکن بلے باز اتاپتو نے 8529 رنز بنا رکھے ہیں، اس طرح اب یوراج سنگھ ان دونوں بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔