یورپی پولیس نے ہتھیاروں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں 245 افراد کو گرفتار کر لیا۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 مختلف یورپی ملکوں میں مارے جانے والے چھاپوں میں اسلحے کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے والے 245 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے 664 بندوقیں قبضے میں لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق اس گروہ کے سربراہ 4 ہسپانوی تھے، جو رومانیہ اور بلغاریہ سے جعلی بندوقیں خریدتے تھے اور سپین میں لا کر انہیں اصل بندوقوں میں تبدیل کر کے انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔ چھاپوں کے دوران بندوقوں کے 34 ہزار میگزین، ہینڈ گرینیڈ اور سائلنسر بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ اس آپریشن کو یورو پول کی مدد بھی حاصل تھی۔