حماس کے رہنما ا سماعیل حانیہ مصر پہنچ گئے

175

غزہ میں برسر اقتدار حماس کے رہنما ا سماعیل حانیہ سکیورٹی حکام سے ملاقات کے لیے مصر پہنچ گئے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 2013ء میں صدر مرسی کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد یہ حماس کے کسی بھی رہنما کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔ مصری حکام کے مطابق اسماعیل حانیہ رات گئے قاہرہ پہنچے جبکہ حماس کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ مہینوں سے مصر نے غزہ سے ملک میں داخل ہونے والے فلسطینیوں کے لیے نرمی اختیار کی ہے۔