چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ، ایف بی آر

122

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے زرائع کے مطابق یکم جولائی 2015 ء سے 23 جنوری 2016 ء تک 1621 ارب روپے جمع کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 1531 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 656 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں 677 ارب روپے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 91 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 244 ارب روپے جمع کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 599 ارب روپے کا انکم ٹیکس ، 683 ارب روپے کا سیلز ٹیکس،83 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 203 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع کئے تھے۔

رواں سال جنوری کے پہلے 23 دنوں میں 160 ارب 21 کروڑ روپے کے محصولات جمع کئے گے تھے ۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 14 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔