اود بلاؤ کا ساٹھ لاکھ سالہ قدیم ڈھانچہ دریافت

239

چین کے جنوب مغربی صوبے ینان سے اود بلاؤ کا ایک قدیمہ ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تقریباً 60لاکھ سالہ قدیم ہے ۔

یہ ڈھانچہ اچھی طرح محفوظ کیا گیا تھا جس میں کھوپڑی ، جبڑا اور جسمانی ہڈیاں تقریباً مکمل حالت میں پائی گئیں ، اود بلاؤ کا وزن 50کلوگرام تھا اور یہ وزن اتنا ہی ہے جتنا عام طورپر بھیڑیے کا ہوتا ہے ۔

اس کے قد کی لمبائی دو میٹر اور آج کل کے اود بلاؤ سے دو گنا لگتی ہے ،اود بلاؤ کا یہ ڈھانچہ مشرقی ایشیاء میں پائے جانیوالے اود بلاؤ ں کے گروپ سے ملتا جلتا ہے اگرچہ اود بلاؤ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کے ڈھانچے کم ہی دستیاب ہوتے ہیں ۔

یہ نیا ڈھانچہ ینان میں دریافت ہوا ہے جبکہ اس سے قبل شانزی صوبے میں بھی اود بلاؤ کی باقیات ملی تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے جنوبی چین اور شمالی چین سفر کرتے رہتے تھے ۔