ترکی کا ٹرمپ سے فتح اللہ گولن کو حوالے کرنے کا مطالبہ

225

ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سربراہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

رک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ترکی کو 15 جولائی کو ناکام بغاوت کرتے ہوئے عوام کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والے گولن کو ترکی کے حوالے کرنے، اس تنظیم کے ساتھ خبر رسانی کو منقطع کرنے اور اس کے نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی امریکی انتظامیہ سے ترکی کے خلاف سر گرم عمل ایک تنظیم کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ اس کا مثبت جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی خود مختاری کے استعمال کے موضوع پر کسی قسم کی بحث نہیں ہوئی ہے۔

آئینی ترمیم کا خاکہ بل ترکی میں مزید موثر انتظامی میکانزم کے تحفظ کے لیے صدارتی سسٹم کو لانے کی تجویز ہے اور ترکی کی قومی اسمبلی نے اسے قانونی حیثیت دے دی ہے۔