نیپال میں گزشتہ برس قدرتی آفات سے 434افراد ہلاک ہوئے جبکہ لا کھوں ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیپال کی حکومت نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس رونما ہونے والے مختلف قدرتی حادثات کے نتیجے میں 434 افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، جن کی تعداد 145 بنتی ہے۔ آسمانی بجلی کی وجہ سے 105 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سیلابوں کے نتیجے میں تقریبا 100 افراد لقمہ اجل بنے۔