متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانیوں کے ایک گروپ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ واقعے میں ملوث عدالت نے دو پاکستانیوں کو تین سال قید کی سزا سنا دی ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پیر کو دبئی کی ایک عدالت نے دو پاکستانی شہریوں کو اپنے ایک ہم وطن کو قتل کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ 32 اور 23 سالہ دونوں پاکستانی شہریوں پر مقتول کو سر میں ٹھوس چیز مارنے کا الزام ہے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
اس جھگڑے میں دیگر پانچ پاکستانی بھی ملوث تھے ۔ عدالت نے پانچ افراد کو ایک سال قید جب کہ ان میں سے چار کو ایک ہزار درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔ واقعہ 24 اپریل 2016 کو البرشا پولیس کو رپورٹ کیا گیا تھا ۔