امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کو فوجی امداد دینے کے لئے پر عزم ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین سپائسرنے یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے مصری ہم منصب الفتاح السیسی سے گفتگو کے بعداپنے ایک بیان میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں،جس سے دونوں ممالک کوعلاقے میں کئی عشروں سے موجود چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں امریکا میں ملاقات کے بارے میں بھی بات چیت کی اورانسداد دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے 2013ء میں مصر کی سالانہ1.3ارب ڈالر کی امداد معطل اور 2015ء میں بحال کردی تھی ۔