مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

229

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران منگل کو گاندربل اور راجوری کے اضلاع میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوجوانوں کو آج صبح ضلع گاندربل میں شو ہامہ کے علاقے ہاڈورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا ۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل منیش پانڈے نے دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ایک جھڑپ میں قتل کیا گیا ہے جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

تیسرے نوجوان کو راجوری کے علاقے سندربنی میں ایک پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہیدکیاگیا ۔ادھر بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے میں آرم پورہ کے علاقے تیلیان محلہ میں کریک ڈاؤن آپریشن شروع کیا ۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے بڈگام میں گھر پر چھاپے کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء محمد یاسین عطائی کو گرفتار کرلیا۔