آئی سی سی کی عمران طاہر کی سرزنش

200

مرحوم جنیدجمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے پر آئی سی سی نے عمران طاہر کی سرزنش کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مرحوم پاکستانی نعت خواں اور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے پر پاکستانی نژاد جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کی سرزنش کی ہے۔

عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں گونارتنے کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ اوپر اٹھا کر جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ ظاہر کر کے انہیں منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران طاہر کا عمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی بلااجازت اپنے کھیلنے اور پہننے والے سامان پر ذاتی پیغامات کی نمائش نہیں کر سکتا۔