میرپور میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
پاکستان کی جانب سے نوجوان کھلاڑی سمیع اسلم نے ڈیبیو کیا ہے ۔ وہ پاکستان کی جانب سے 202 ویں ون ڈے پلیئر بن گئے ہے۔
قومی کپتان نے کہا ہے کہ آج کےمیچ جیت کر ٹیم کا مورال بلند کرنے کی کوشش کرینگے۔
تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہے ۔راحت علی کی جگہ عمر گل،سعید اجمل کی جگہ ذوالفقاربابراورفوادعالم کی جگہ سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔
بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم کو برقرار رکھا ہے