سی آئی اے کو خفیہ جیلیں بنانے کی اجازت نہیں دینگے، پولینڈ

224

پولینڈ اور لیتھوانیا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں امریکی ایجنسی سی آئی اے کی خفیہ جیلیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپ کے دونوں ملک امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں جنہوں نے گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد بش انتظامیہ کو اپنے علاقوں میں جیلیں قائم کرنے کی اجازت دی تھی جو بعد میں ختم کر دی گئیں۔

امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کے بعد صدر ٹرمپ پرانے پروگرام کی بحالی کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن پولینڈ اور لیتھوانیا کے حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے خفیہ جیلوں کے قیام کا فیصلہ کیا تو وہ اپنے ملکوں میں ان کی اجازت نہیں دیں گے۔