عراق اور امریکہ کے درمیان بجلی گھروں کی تعمیر کا معاہدہ طے

119

عراق نے امریکی کمپنی کے ساتھ 2 بجلی گھر تعمیر کرنے کا معاہدہ طے کر لیا۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے امریکا کی ایک بڑی کمپنی جنرل الیکٹرک کے ساتھ 2 بجلی گھر تعمیر کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ معاہدہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے۔ ہر پاور پلانٹ 750 میگا واٹس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ یہ پاور پلانٹس ذی قار اور مثنیٰ صوبوں میں نصب کیے جائیں گے۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے اس معاہدے کے بارے میں ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ عراق کو بجلی کی شدید کمی اور سپلائی کا سامنا ہے۔