جاپان کے گرد روسی جنگی طیاروں کی پرواز

173

روس کے بمبار طیاروں نے جاپان کی فضائی حدود کے قریب پروازیں کیں۔ امریکی عہدیدار نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ منگل کوجاپان کے قریب دوران پرواز روسی طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں موجود رہے۔

امریکی پیسیفک کمانڈ، جو ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں امریکا کے فوجی آپریشن کی نگرانی کرتی ہے، کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پسیفک کمانڈ نے اس عمل کے دوران کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ روسی بمبار طیاروں کی پرواز سمت یا راستے کسی تشیویش کا باعث نہیں بنے۔ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ جاپان کے گرد دوران پرواز روسی طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں موجود رہے۔

قبل ازیں نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے یہ رپورٹ دی تھی کہ اس اقدام کی وجہ سے جاپان کی فوج نے اپنے لڑاکا طیاروں کو چوکس کر دیا تھا جب کہ نارتھ امریکن ایرو سپیس ڈیفنس کمانڈ نوراڈ نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو بڑھا دیا۔نوراڈ کی ترجمان ایشلے پیک نے کہاہے کہ نوراڈ کے دائرہ کار میں آنے والے علاقے کسی خطرے کی صورت میں دفاعی حکمت عملی کو تبدیل کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔