اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد

136

انٹرنیشنل کرکٹ کانسل نے آسٹریلیا سےپانچویں ون ڈے میں سلو اووریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی لگادی۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نے پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔

واضح رہے حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی گئی جس میں کینگروز نے گرین شرٹس کو پانچ میں سے چار میچز میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کی ۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کو کینگروز کےہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔