قومی کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

162

قومی کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 9 اپریل اور تیسرا 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22سے 26 اپریل تک کنگسٹن، دوسرا 30 اپریل سے 4 مئی تک برج ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک روسو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 15 سے 17 اپریل تک وارم اپ میچ کھیلے گی۔