پیاز بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں مفید

255

امریکا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیازکولیسٹرل کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں مفید ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ پیاز میں وٹامن سی کے علاوہ ایسے قدرتی کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔پیاز میں قدرتی دھات کرومیم بھی موجود ہوتی ہے جس کی بدولت خون میں شکر کی مقدار قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے اور زخموں میں جلن کم کرنے مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پیاز کو پکائے بغیر، خام حالت میں کھایا جائے تو یہ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول یعنی ’’ایل ڈی ایل‘‘ کو بننے سے روکنے کے ساتھ بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے محفوظ کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

کچی ہری پیاز کا سبز بالائی حصہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے جسے روزانہ تھوڑی سی مقدار میں کھانے سے ہڈیوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیاز کا حد سے زیادہ استعمال فائدے کی بجائے نقصان کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔