بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یو ایس لائٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں تقریباً 1.22ڈالر کا اضافہ ہوا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 53.97 ڈالر میں طے پائے۔
برنٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 2.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 56.33ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی حصص بازاروں میں تیزی کے رجحان کی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر اچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں ۔