اسلام آباد:وز?راعظم س? وفاق? وز?رخزان? ?? ملاقات

209

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو تاجروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نوا ز شریف سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی ۔ وزیرخزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مذاکرات کے بعد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کر کے 0.3 فیصد کر دی گئی ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرخزانہ نے چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے آرڈیننس کی منظوری کے اجراء کے لئے اسمری ایڈوائس صدر مملکت ممنون حسین کو بجھوا دی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہوجائے گا۔