ایف سی نے لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے زیارت ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا جبکہ قلات میں کارروائی کے دوران ایف سی نے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان کے مطابق ایف سی نے ڈسٹرکٹ لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے ملوث ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ دہشتگرد بازمحمد حملے کے بعد سے لورالائی کے علاقے میں روپوش تھا ۔
ترجمان کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں ایف سی نے ڈسٹرکٹ قلات میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشتگرد ایف سی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔