اسلام آباد:م??روبس انتظام?? اور ?رائ?ورز م?? معا?د? ط? پا گ?ا

277

میٹرو بس انتظامیہ اور میٹروبس ڈرائیورز میں معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے کے مطابق اس ماہ سے ڈرائیورز کو بغیر کٹوتی تنخواہیں دی جائیں گی ۔

اسلام آباد میٹروبس انتظامیہ اور ڈرائیورز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ معاہدے کے مطابق اس ماہ سے ڈرائیوروں کو بغیر کٹوتی تنخواہیں دی جائیں گی اور میٹرو ڈرائیوروں کو جون کا اوور ٹائم عید سے قبل ادا کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق میٹرو ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5 ماہ بعد اضافہ کیا جائے گا، ڈرائیور میٹرو بس منصوبے کے آپریشنز کی ذمے دار ترک کمپنی کے ملازم تصور ہو نگے۔

واضح رہے کہ میٹروبس ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کے حق میں دو دن ہڑتال کر رکھی تھی ۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔