ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل میں کارکنوں پر ظالمانہ طرز عمل بند نہ کیا گیا تو پھر دھرنا دیں گے ۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہنا ہے جیل میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے ظالمانہ طرزعمل بند کرایا جائے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں کو 90 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ، جبکہ کارکنوں کو ہتھکڑی اور بیڑیاں ڈال کر بند رکھا جا رہا ہے۔
رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ5 منٹ کیلیے چہل قدمی کی اجازت نہیں دی جا رہی، اسیر کارکنوں پر بہیمانہ تشدد بھی کیا جا رہا ہے،اسیر کارکنوں پر مظالم بند نہیں کیے تو مظاہرہ کیا جائے گا۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ ،وزیراعلیٰ سندھ اور چیف جسٹس صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحدہ کے اسیروں کی حالت زار کا نوٹس لیں ۔