اسلام آبادایئرپورٹ پرڈکیٹی واردات میں منی چینجر سے7کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔
صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق کراچی سےایکسچینج کمپنی کے پیسے لےجانیوالےشخص کواسلام آباد ایئرپورٹ پر لوٹ لیا گیا۔
ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ایکسینج کمپنی کا ایک شخص 7کروڑ روپے لے کر اسلام آبادپہنچا جہاں پولیس موبائل میں موجود پولیس وردی پہنے 2افراد نے منی چینجر کو اغواکیا اور اس سے رقم چھیننے کے بعد سڑک پر پھینک دیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ پر فاریکس ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے رابطہ کیا ہے۔