جنگ زدہ یمن رواں سال قحط کا شکار ہو سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر سٹیفن اوبرین نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ 20 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کیلئے خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں میں غذائی کمی کی شرح ایک سال میں 63 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ہر دس منٹ کے بعد پانچ سال سے کم عمر ایک بچہ موت کے منہ میں جا رہا ہے۔