جنوبی وزیرستان کے علاقے تحصیل لدھا میں سیکورٹی کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے تحصیل لدھا میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کےدوران 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔