سپریم کورٹ اورپھر2018میں عوامی عدالت سے سرخرو نکلیں گے،خواجہ آصف

265

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی سوچ کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر علماء کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا ، 2013 کے مقابلے میں آج ملک میں دہشتگردی 80 فیصد کم ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دلیرانہ فیصلے کئے ، پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے سرخ رو ہو نکلیں گے ، کارکنان الیکشن 2018 کی تیاری شروع کردیں گے جیت ہماری ہی ہو گی ۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندانہ سوچ خاتمےکےلیےتمام مکاتب فکرکوکرداراداکرناہوگا، جب 2013 میں اقتدار سنبھالا تو ملک میں دہشتگردی کے واقعات عام تھے روز کہیں نہ کہیں بم دھماکہ ہو جاتا تھا ، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے دلیرانہ فیصلےکیے، ضرب عضب سے 70 سے 80 فیصد دہشت گردی ختم ہوگئی ہے، یہ فیصلے ماضی کی حکومت بھی کرسکتی تھی مگر انہوں نے نہیں کئے ۔ ہر روزکسی امام بارگاہ میں دھماکا ہوتا تھا۔

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ ہم پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، دنیا میں کسی لیڈر نے تین نسلوں کا حساب نہیں دیا، بغیر کسی شرم کے الزام لگاتے ہیں،اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے، مخالفین کے اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں گے، الزام تراشی ،بہتان تراشی کرنے والوں کا دین بھی گیا اوردنیا بھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے بعد عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہوں گے، کارکنان لیکشن کی تیاری کریں، 2018 میں عوامی عدالت لگے گی۔

خواجہ محمد آصف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال کے قریب یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کاکام جاری ہے، حکومت نے میڈیکل کالج کی بھی منظوری دی، سیالکوٹ شہر سے موٹروے تک سڑک تعمیرکی جائے گی، سیالکوٹ کو میڈیکل کالج اور انجینیرنگ یونیورسٹی ، خواتین یونیورسٹی کے منصوبے دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا جب حکومت میں آئے تو 14 ، 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی مگر آج دیکھ لیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر 4 گھنٹے تک آگیا ہے اور 2018 تک یہ بھی نہیں رہے گا ، آج ریلوے کی حالت 2013 سے کہیں بہتر ہے ۔