اسلام آباد:?شم?ر?از ?و پرو?ز مشرف ن? نقصان پ?نچا?ا ، پرو?ز رش?د

340

پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات میں کشمیر سمیت تمام متنازع امورپربات چیت ہوئی، کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پرویز مشرف نے پہنچایا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشمیر، سیاچن، سرکریک سمیت متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ ہے ، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں مگر مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے والا واحد ذمے دار پرویز مشرف ہے ۔ ان کا کہنا تھا مضبوط پاکستان کے لئے امن بہت ضروری ہے اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیرکاز پر بہتر طریقے سے پیش رفت کر سکے گا ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا بات چیت کاعمل خطے میں پرامن ماحول پیدا کرنے کیلیے خوش آئند ہے، بھارت میں بھی انتہا پسند ہیں جو اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں، جبکہ بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کیلیے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا تھا۔ چین سمیت دیگرملکوں نے بھارتی موقف کی حمایت نہیں کی۔

کراچی آپریشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کراچی آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی منظوری سے شروع کیا گیا ۔ کراچی میں امن کے لئے رینجرز کا کردار بہت اہم ہے ۔