خورشید شاہ کا ایاز صادق کو وزرا کا رویہ درست کرنے کا مشورہ

184

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلیفون کر کے وزراء کے متنازعہ بیانات سے اپوزیشن کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ وزراء  کو متنازعہ بیانات سے روکیں کیونکہ وزراء کا رویہ یہی رہا تو پھر اجلاسوں اور مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وزراء سے بات کرنے کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی فون کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ سے کہا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں آپ کی موجودگی ضروری ہے  آپ اجلاس میں ضرور آئیں جس پر خورشید شاہ نے جواب میں اسپیکر سے کہا کہ ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے شاید پیر کے اجلاس میں نہ آسکوں۔